یکساں چارجر

یورپ میں تمام ڈیوائسز کے لیے یکساں چارجر کا نفاذ

برسلز، یورپ ٹوڈے: یورپی یونین کے 27 ممالک میں یکساں چارجر کا قانون نافذ ہوگیا ہے، جس کے تحت تمام نئی اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹ، ڈیجیٹل کیمرے، ہیڈ فون، اسپیکر، اور کی بورڈز یو ایس بی ‘سی’ ٹائپ چارجر سے چارج ہوں گے۔

یہ قانون صارفین کی سہولت کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ انہیں ہر نئی ڈیوائس کے لیے علیحدہ چارجر نہ خریدنا پڑے۔ یورپی یونین نے اس قانون کو 2022 میں منظور کیا تھا، اور اس پر عملدرآمد 28 دسمبر 2024 سے شروع ہوچکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سالانہ صارفین کو 208 ملین ڈالرز کی بچت ہوگی اور ایک ہزار ٹن الیکٹرانک فضلے سے دنیا کو نجات ملے گی۔

یورپی یونین کے اس فیصلے سے مینوفیکچررز پر لازم ہوگا کہ وہ تمام نئی ڈیوائسز کو یو ایس بی ‘سی’ ٹائپ کے مطابق ڈیزائن کریں، جس سے صارفین کو سہولت کے ساتھ ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

پاکستان Previous post ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کو فروغ
بیلاروس Next post بیلاروس کے سفیر کی ویتنامی عہدیدار سے ملاقات، دو طرفہ تعاون اور 70 سالہ سفارتی سنگ میل پر تبادلہ خیال