ایف بی آر

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے۔

رواں ماہ یہ تفصیلات سامنے آئی تھیں کہ تقریباً 14 لاکھ 25 ہزار افراد نے مالی سال 2024ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اجلاس ہوا تھا، جس میں وزیرِاعظم نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی تعریف کی اور منصوبے پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کی ہدایت کی۔

چینی صدر شی جن پنگ Previous post چینی صدر شی جن پنگ کی کسانوں اور زرعی شعبے کے کارکنان کو ہارویسٹ فیسٹیول کی پیشگی مبارکباد
جرمنی میں پناہ گزینوں کی تعداد Next post جرمنی میں پناہ گزینوں کی تعداد نئی بلندیوں پر پہنچ گئی، 3.48 ملین ریکارڈ