شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب، ایس سی او اور ملائیشین وزیرِ اعظم کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ

Read Time:34 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزراء اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، جو رواں ماہ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کے دورے سے متعلق تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ان اہم بین الاقوامی سرگرمیوں کے لیے حکمت عملی اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی تاکہ کامیاب میزبانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
رائٹ سائزنگ Previous post وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت صحت کے تین اداروں کا انضمام
ایشیائی ترقیاتی بینک Next post آذربائیجان کے ریلوے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کے لیےایشیائی ترقیاتی بینک نے 47 ملین ڈالر کا قرضہ منظور کیا