محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، نئے ڈی جی سے ملاقات

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عثمان انور کی تقرری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ایف آئی اے ایک مثالی ادارے کے طور پر مزید مؤثر کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ایف آئی اے کو عوام کی توقعات کے مطابق ایک مضبوط اور فعال ادارہ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی میں بہتری لانے اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے میں زیر تعمیر کمیٹی روم کا بھی معائنہ کیا۔ ملاقات کے دوران ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کو جدید ضروریات کے مطابق ازسرِنو تعمیر اور تزئین و آرائش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

انڈونیشیا Previous post انڈونیشیا میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد 15.39 ملین تک پہنچ گئی: وزیر سیاحت
آذربائیجان Next post آذربائیجان اور سربیا کے درمیان باکو میں کثیرالجہتی سیاسی مشاورت، دوطرفہ اور عالمی تعاون پر زور