عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تشدد کے خلاف سخت مؤقف، مذہبی جذبات کے غلط استعمال سے گریز پر زور

Read Time:1 Minute, 6 Second

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مذہبی جذبات کو ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں اہلِ تشیع علماء سے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے علماء پر زور دیا کہ وہ غلط معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے کے سدباب کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علماء نے ہر قسم کے تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو جہاں کہیں بھی ہوں، نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے افغان طالبان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
بردی محمدوف Previous post ترکمان عوام کے قومی رہنما قربانقلی بردی محمدوف کی جانب سے چینی صدر کو اکھل ٹیکے گھوڑا بطور تحفہ پیش
شوال Next post پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی