پنجاب

گُل پلازہ کراچی میں آتشزدگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شدید دکھ و افسوس کا اظہار

لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 26 افراد کی جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے دعا کی کہ لاپتہ افراد محفوظ سلامت واپس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے اہل خانہ کا دکھ اور صدمہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعلیٰ نے اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے لیے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف کا دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراجِ تحسین، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف ڈیووس پہنچ گئے، ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے