اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت

Read Time:1 Minute, 42 Second

ریاض، یورپ ٹوڈے: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ریاض میں منعقدہ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کی، جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں آذربائیجان، بحرین، مصر، اردن، کویت، قطر، لبنان، ترکیہ، شام اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے تمام برادر ممالک کی علاقائی سالمیت، خود مختاری اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے برادر ممالک کے علاقوں پر ہونے والے حملوں کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے مسلم امہ کے اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جاری تنازع کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مکالمے اور سفارتکاری کو بحران کے حل کا مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کی بنیادی وجوہات کا حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے مسلسل جارحیت اور اشتعال انگیزی، شہری آبادی، توانائی کے شعبے اور اہم تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی اور ایسے اقدامات کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے جو علاقائی و عالمی توانائی سلامتی کو متاثر کر سکتا ہو۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بحران کے حل کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس کے اختتام پر عرب و اسلامی ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا پیغام پہنچایا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں جبکہ مصر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے چار فریقی اجلاس میں بھی شرکت کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر ازسرِنو تعمیر ناگزیر، وزیراعظم شہباز شریف
بردی محمدوف Next post ترکمان عوام کے قومی رہنما قربانقلی بردی محمدوف کی جانب سے چینی صدر کو اکھل ٹیکے گھوڑا بطور تحفہ پیش