ازبکستان

آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

باکو، یورپ ٹوڈے: آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف نے 28 جولائی کو ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے آذربائیجان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد کے تحت پیدا ہونے والے امور اور 2 جولائی کو ازبک صدر کے سرکاری دورہ آذربائیجان کے دوران طے پانے والے دوطرفہ و کثیرالجہتی تعاون کے معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

فریقین نے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی۔

دونوں ممالک کی شرکت سے ہونے والے آئندہ بین الاقوامی تقریبات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

ترکمانستان Previous post ایکسپو 2025 اوساکا: ترکمانستان کے قومی پویلین میں وزیٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیجیٹل تبدیلی منصوبے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی ہدایت