شہباز شریف

پشین میں چار دہشت گرد ہلاک، وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد،یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشین، بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، جو قومی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پاکستان میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

باکو Previous post باکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے طالب علم نجاط حسنوف کا “ایکو بن” منصوبہ ترقیاتی پروگرام میں کامیاب قرار
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کا 23 تا 24 فروری قطر کا سرکاری دورہ، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی