ویٹیکن میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات کا آغاز

ویٹیکن میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات کا آغاز

ویٹیکن سٹی، یورپ ٹوڈے: ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات کا آغاز ہو گیا ہے، جو پیر کے روز 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سینٹ پیٹرز اسکوائر میں لاکھوں کی تعداد میں کیتھولک عقیدت مند جمع ہوئے ہیں تاکہ پوپ فرانسس کو الوداع کہہ سکیں۔ اس موقع پر درجنوں سربراہان مملکت اور عالمی رہنما بھی موجود ہیں۔

پوپ فرانسس کو روم میں واقع تاریخی “باسیلیکا آف سینٹ میری میجر” یا “چرچ آف سانتا ماریا ماجیورے” میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر وولوڈیمیر زیلنسکی نمایاں عالمی شخصیات میں شامل ہیں، جو ویٹی کن میں اپنی نشستوں پر جلوہ افروز ہوئے۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی جانب سے شہزادہ ولیم نے تقریب میں شرکت کی اور سروس سے قبل پوپ فرانسس کے تابوت کے سامنے تعظیم پیش کی۔

دیگر نمایاں مہمانوں میں فرانس کے صدر ایمانویل میکرون، برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر، اسپین کے بادشاہ فلپ ششم اور ملکہ لیٹیزیا، اور برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا شامل ہیں، جنہوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا حج 2025 کے متاثرہ پاکستانی عازمین کے لیے سعودی حکام سے رجوع کرنے کا اعلان Previous post وزیراعظم شہباز شریف کا حج 2025 کے متاثرہ پاکستانی عازمین کے لیے سعودی حکام سے رجوع کرنے کا اعلان
ازبکستان اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال Next post ازبکستان اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال