پزشکیان

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر، دو طرفہ ملاقات اور معاہدوں پر دستخط متوقع

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایرانی صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور معزز مہمان کو سلامی دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسعود پزشکیان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی تعاون، اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بعد ازاں دونوں رہنما وفود کی سطح پر مذاکرات کی صدارت کریں گے۔ ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

آخر میں وزیراعظم اور ایرانی صدر مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ کے ذریعے میڈیا کو گفتگو کے نکات سے آگاہ کریں گے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز Previous post ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت نہ کرنے کا پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ
قازقستان Next post قازقستان اور اقوامِ متحدہ کے درمیان وسطی ایشیا و افغانستان کے لیے پائیدار ترقیاتی مرکز کے قیام کا معاہدہ