
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط، وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب میں شرکت
شرم الشیخ، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کے روز یہاں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
اس معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی شامل تھے۔
معاہدے پر دستخط کے بعد اپنے مختصر خطاب میں صدر ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کا غزہ میں امن کے قیام کی کوششوں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امن کے قیام، تعمیر نو اور غزہ کی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا، ’’ہم مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن چاہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن نہ صرف غزہ بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک اہم دن ہے۔