مسلمانوں کو عالمی کشیدگی کے دور میں متحد رہنا ہوگا: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

مسلمانوں کو عالمی کشیدگی کے دور میں متحد رہنا ہوگا: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

Read Time:1 Minute, 49 Second

کراچی، یورپ ٹوڈے: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کیونکہ امت مسلمہ کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

وہ نمائش چورنگی پر ایک نجی این جی او کی جانب سے منعقدہ سحری تقریب میں شرکت کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی اور عالمی صورتحال پر تفصیل سے اظہار خیال کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آج کی یہ محفل دیگر دنوں سے زیادہ بابرکت ہے کیونکہ ہم سب مل کر حضرت امام حسنؑ کی ولادت باسعادت کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اندرون و بیرون ملک حالات سے بخوبی آگاہ ہے اور موجودہ عالمی کشیدگی میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد انتہائی ضروری ہے۔

ایران پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمن کو مؤثر جواب دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ایک مسلمان ملک ہے اور اسے چھیڑنے کی کوشش نہیں کی جانی چاہیے، کیونکہ اگر اسے چھیڑا گیا تو بھرپور ردعمل سامنے آئے گا۔

انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارت نے پاکستان کو چھیڑا تو اسے بھی بھرپور جواب دیا گیا۔ ان کے مطابق اس کے بعد سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دفاعی پوزیشن میں دکھائی دیتے ہیں۔

گورنر سندھ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تین جہازوں سے بات شروع کی، تاہم بعد ازاں گیارہ جہاز مار گرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کے لیے اپنے دل اور سرحدیں کھولیں، لیکن افغان حکومت کو متعدد مرتبہ شواہد کے ساتھ آگاہ کیا گیا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ بھارت کے مبینہ سرپرستی یافتہ عناصر کو بھی مؤثر جواب دیا گیا ہے۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ملک دفاعی اعتبار سے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
دیمونا Previous post رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیل کے دیمونا جوہری مرکز کو نشانہ بنائیں گے: ایران کا انتباہ
مشرق وسطیٰ Next post مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث پاکستانی ایئرپورٹس سے مزید 145 پروازیں منسوخ، مجموعی تعداد 900 تک پہنچ گئی