گورنر ہاؤس سندھ

گورنر ہاؤس سندھ میں ایتھوپیا کی ثقافت کا رنگا رنگ میلہ

کراچی، یورپ ٹوڈے: گورنر ہاؤس سندھ میں ایتھوپیا کی ثقافت کا بڑا میلہ منعقد ہوا، جس کا اہتمام ایتھوپیا ایمبیسی اسلام آباد، گورنر ہاؤس سندھ، پاکستان ایتھوپیا بزنس کونسل اور بخاری گروپ کے تعاون سے کیا گیا۔ اس تقریب میں ایتھوپیا کی روایتی اور متنوع ثقافت کی بھرپور عکاسی کی گئی۔

ایتھوپیا کے فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے رومو، امہارا اور سومالی سمیت مختلف علاقائی ثقافتوں کو رقص اور موسیقی کے رنگوں میں پیش کیا، جس نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان کی ثقافتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں اور پاکستانی عوام کو دوستانہ اور خوش اخلاق قرار دیا۔

ایتھوپیا کے سفیر نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں ایتھوپیا کا سب سے بڑا ایوارڈ پیش کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں گورنر سندھ کے کردار کی تعریف کی اور تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس تقریب میں ایتھوپیا کے قونصل جنرل کے علاوہ ملیشیاء، اومان، ترکیہ اور دیگر ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی شرکت کی۔ زبیر موتی والا، خالد تواب، ابراہیم تواب سمیت مختلف معروف شخصیات بھی تقریب کا حصہ بنیں۔

مسلمانوں Previous post قائداعظم مسلمانوں کے میرکارواں
سیدہ مرزیوئےوا Next post سیدہ مرزیوئےوا نے قطر میں تعلیمی تحفظ کے عالمی دن پر گول میز گفتگو میں شرکت کی