
گورنر خیبر پختون خواہ نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کر دیا
پشاور، یورپ ٹوڈے: گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو خیبر پختون خواہ کے مفاد کے لیے استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کے رابطے میں نہ ہونے کی اطلاعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزارتِ اعلیٰ کے لیے غلط انتخاب کیا گیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی واضح کیا کہ موجودہ حالات میں وزیرِ اعلیٰ کی غیر موجودگی اور عدم رابطہ کی صورتِ حال حکومت کی کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔
دوسری جانب، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ چکے ہیں۔