نقوی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی، پی سی بی حکومتی ہدایات کا پابند ہوگا: محسن نقوی

لاہور، یورپ ٹوڈے: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ حکومت کرے گی اور پی سی بی اسی فیصلے کی پابندی کرے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور کسی ایک ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے ممالک کو ڈکٹیٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک بھارت معاملات میں فیصلے کیے گئے، اسی اصول کا اطلاق بنگلہ دیش پر بھی ہونا چاہیے، کیونکہ بنگلہ دیش ایک خودمختار اور برابر کا ملک ہے۔ اگر بھارت کو کسی معاملے میں رعایت دی گئی ہے تو بنگلہ دیش کو بھی وہی سہولت ملنی چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کی ڈکٹیشن کی گئی تو پاکستان کا بھی ایک واضح مؤقف ہے اور وہ اس پر قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت اپنا فیصلہ سامنے لائے، جس کے بعد پلان اے، بی اور سی سمیت تمام ممکنہ آپشنز تیار ہیں۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ پی سی بی نہیں بلکہ حکومت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلے کے لیے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی آمد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی آئی سی سی کے نہیں بلکہ حکومت کے تابع ہے، اور ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق جو فیصلہ حکومت کرے گی، اسی پر عمل کیا جائے گا۔

زرداری Previous post صدر زرداری کی سومیالیہ کے وزیر داخلہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کا عزم دہرایا
امریکہ Next post امریکہ ملک بھر میں طوفانی موسم کے باعث 9,000 سے زائد پروازیں منسوخ