سندھ

گورنر سندھ کا ایتھوپین سفارتخانے کے سیاحتی پویلین کا دورہ

Read Time:43 Second

کراچی، یورپ ٹوڈے: گورنر سندھ، محمد کامران خان ٹیسوری نے ہفتہ کے روز پاکستان ٹریول مارٹ ۲۰۲۵ میں قائم ایتھوپین سفارتخانہ اسلام آباد کے سیاحتی پویلین کا دورہ کیا۔

ایتھوپیا کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایتھوپین سفارتخانہ نے اس سال پاکستان ٹریول مارٹ ۲۰۲۵ میں اپناسیاحتی پویلین قائم کیا ہے۔

گورنر سندھ کی پویلین آمد پر، ایتھوپیا کے کراچی میں اعزازی قونصل ابراہیم خالد تواب نے سفارتخانے کے عملے کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کو ایتھوپیا کی سیاحت، ثقافتی ورثے اور دارالحکومت ادیس ابابا کی جدید خطوط پر ترقی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مابین مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ایتھوپیا کی سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے میں ایتھوپین سفارتخانہ کے کردار کو سراہا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف Previous post بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
مسعود پزشکیاں Next post ایرانی صدر مسعود پزشکیاں کا امام خمینی کے مزار پر حاضری، انقلاب کے نظریات سے تجدید عہد