30 نومبر

حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس 30 نومبر کو پریس کلب میں منعقد ہوگا

راولپنڈی ، یورپ ٹوڈے: حلقۂ اربابِ ذوق (راولپنڈی) کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس 30 نومبر 2025، بروز اتوار شام 6 بجے پریس کلب راولپنڈی (نزد لیاقت باغ، مری روڈ) میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت معروف شاعر اور محقق پروفیسر جلیل عالی کریں گے۔

اجلاس کے شیڈول کے مطابق اس نشست میں شفیق ساحل اپنی اردو غزل پیش کریں گے، جب کہ معظمہ تنویر اپنے مضمون بعنوان "تصوف میں جدیدیت کی ضرورت و اہمیت” پر اظہارِ خیال کریں گی۔

حلقے کے سیکرٹری احمد رضا راجا اور جوائنٹ سیکرٹری اتفاق بٹ نے ادبی حلقوں سے اجلاس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر عامر ڈھڈی راجپوت کے مطابق محفل میں ادب دوست شخصیات اور اراکینِ مجلسِ عاملہ کی خصوصی شرکت متوقع ہے۔

اسماعیل Previous post ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن: صدر اور وزیرِ اعظم نے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا
آذربائیجان Next post آذربائیجان اور اردن کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر اعلیٰ سطحی ملاقات