
حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس منعقد
راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس 8 مارچ 2026ء کی شام پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت معروف ادیب امتیاز احمد قریشی نے کی۔
اجلاس میں مختلف ادبی تخلیقات تنقید کے لیے پیش کی گئیں جن میں رابعہ خان کا افسانہ، نویدہ مقبول بھٹی کی پنجابی نظم اور علی نیاز کی اردو غزل شامل تھیں۔ شرکائے اجلاس نے ان تخلیقات پر تفصیلی تنقیدی آرا پیش کرتے ہوئے ادبی نکات اور فنی پہلوؤں پر گفتگو کی۔
اجلاس میں شریک ادیبوں اور شعرا میں امتیاز اے قریشی، نویدہ مقبول بھٹی، رابعہ خان، محمد علی نیاز، وقاص عزیز، ناصر علی ناصر، ڈاکٹر مظہر اقبال، پروفیسر طارق جاوید مہدی، سلمیٰ خان، پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ، راحت احمد خان، طیب کامران، محمد مزمل عارض، عامر ڈھڈی، محمودہ غازیہ، رفعت انجم، پروفیسر باقر وسیم، شبیر ہاشمی، ساجد علی، محمد صداقت علی طاہر، محمد عفان، وقاص عزیز، احمد رضا راجا (سیکرٹری) اور اتفاق بٹ (جوائنٹ سیکرٹری) شامل تھے۔
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادب و ثقافت کے فروغ اور تخلیقی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے حلقۂ اربابِ ذوق کے تنقیدی اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے رہیں گے۔