راولپنڈی

حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی: سابق سیکرٹری ڈاکٹر ناہید اختر نے 2019 تا 2021 کا ریکارڈ موجودہ سیکرٹری احمد رضا راجا کے سپرد کر دیا

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے (رپورٹ: احمد رضا راجہ): حلقۂ ارباب ِ ذوق ( راولپنڈی ) کی سابق سیکرٹری محترمہ ناہید اختر 2019/20/21 کا ریکارڈ موجودہ سیکرٹری احمدرضاراجا کے سپرد کردیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ناہید اختر کا کہنا تھا کہ مجھے احمدرضاراجا پر مکمل اعتماد ہے ، یہی وجہ ہیکہ یہ ریکارڈ جو میرے پاس حلقہ کی امانت تھی ، آج حلقہ کے سیکرٹری صاحب کے حوالے کر رہی ہوں اور امید ہے کہ تمام سابق سیکرٹریز انکے ادوار کا ریکارڈ موجودہ سیکرٹری صاحب کے حوالے کریں گے اور موجودہ انتظامیہ تمام ریکارڈ کو منظم انداز میں یکجا کرنے کی جو کوشش کر رہی ہے ، اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرے گی ۔

سیکرٹری حلقہ احمدرضاراجا نے اُن کے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام سابق سیکرٹریز کے لئے ڈاکٹر ناہید اختر صاحبہ کا یہ عمل قابل ِ تقلید ہونا چاہیے ۔ تاکہ حلقہ کے ریکارڈ کو یکجا کرنے میں مدد مل سکے ۔ انہوں نے ڈاکٹر ناہید اختر کا انتظامیہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف کو صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت موصول
پارلیمنٹ Next post یورپی پارلیمنٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد EU-US تجارتی معاہدے کی منظوری مؤخر کر دی