
حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر رشید امجد کی یاد میں خصوصی ادبی شام منعقد
راولپنڈی، یورپ ٹوڈے(رپورٹ: احمد رضا راجہ): حلقۂ ارباب ِ ذوق ( راولپنڈی ) کے زیر اہتمام پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے ۱۸ ، جنوری کو ملک کے عہد ساز افسانہ نگار ، نامور نقاد اور استاد جناب ڈاکٹر رشید امجد کی یاد میں خصوصی شام کا اہتمام کیا گیا ۔
اس خصوصی اجلاس کی صدارت شعیب خالق نے کی جبکہ محمد حمید شاہد ، امداد آکاش ، فریدہ حفیظ ، جہانگیر عمران ، ڈاکٹر روش ندیم اور صلاح الدین درویش ، فرخندہ شیم ، امتیاز احمد قریشی نے رشید امجد کے فن اور شخصیت پر گفتگو کی ۔
اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں شعیب خالق ، محمد حمید شاہد ، امداد آکاش ، فریدہ حفیظ ، فرخندہ شمیم ، ڈاکٹر روش ندیم ، صلاح الدین درویش ، محمد سعید اللہ ، عثمان عالم ، شفیق ساحل ، رابعہ خان ، ضیا الاسلام ، سلمیٰ صدیقی ، ڈاکٹر ظہیر الدین نیازی ، ڈاکٹر فیصل شہزاد ، ڈاکٹر نائید اختر ، شہلان نصیب ، فراز امتیاز ، راحت احمد خان ، پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ ، صباح کاظمی ، رخسانہ سحر ، ڈاکٹر مظہر اقبال ، ناصر علی ناصر ، ذاکر رحمان ، ساجد حسین ، پروفیسر باقر قاضی ، محمد صداقت طاہر ، اسامہ مجید ، رافع راس ، سردار شجاعت علی ، دائم ملک ، عامر ڈھڈی ، آصف نواز ، راجہ شفیق ، پروفیسر معین قریشی ، عابد حسن ، عبیرہ ماہ نور ، عبدالوہاب ، انجینیئر وقاص حسین ، احمد محسود ، احمدرضاراجا ( سیکرٹری ) اور اتفاق بٹ ( جوائینٹ سیکرٹری ) کے نام شام ہیں ۔