
حلقۂ اربابِ ذوق اسلام آباد کا ہفتہ وار خصوصی اجلاس، انتظار صدی کی مناسبت سے منعقد ہوگا
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: حلقۂ اربابِ ذوق اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار ادبی اجلاس جمعہ، 26 دسمبر 2025 کو شام 5:30 بجے رائٹرز ہاؤس، اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس معروف افسانہ نگار، ناول نگار اور دانشور انتظار حسین (1925–2025) کی سویں سالگرہ کے موقع پر بطور خصوصی اجلاس (انتظار صدی) منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں ان کے فن اور ہمہ گیر ادبی شخصیت پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
اجلاس کی صدارت معروف ادیب امجد طفیل کریں گے۔ اس موقع پر انتظار حسین کی زندگی اور ادبی سفر پر سوانحی مضمون فرید حسینی پیش کریں گے، جبکہ ان کے فکری و فنی جہات پر کلیدی مضمون حمیرا اشفاق پیش کریں گی۔ بعد ازاں شرکائے اجلاس کی جانب سے کھلی گفتگو کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
اجلاس کے انتظامی امور کی نگرانی سیکرٹری منیر فیاض اور جوائنٹ سیکرٹری معظمہ تنویر انجام دے رہے ہیں۔