
حلقۂ اربابِ ذوق اسلام آباد کا ہفتہ وار اجلاس 19 دسمبر 2025 کومنعقد ہوگا
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: حلقۂ اربابِ ذوق اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار ادبی اجلاس جمعہ 19 دسمبر 2025 کو شام 5:30 بجے رائٹرز ہاؤس، اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت معروف ادیب اور نقاد محمد حمید شاہد کریں گے۔
اجلاس میں افسانہ نگار رشاد بخاری کا افسانہ پیش ہو گا۔افسانے کے فنی و فکری پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوگی اور حاضرین اپنی آرا کا اظہار کریں گے۔
اجلاس کے انتظامی امور کی نگرانی سیکرٹری حلقہ منیر فیاض کریں گے، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے فرائض معظمہ تنویر انجام دیں گی۔