حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی

حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس، ادب و شاعری پر مکالمہ

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے (رپورٹ: احمد رضا راجہ): حلقۂ اربابِ ذوق (راولپنڈی) کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار تنقیدی اجلاس اتوار کے روز پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت معروف ادیب اور نقاد رحمان حفیظ نے کی۔

اجلاس میں محمد بشیر رانجھا کا تحقیقی مضمون پیش کیا گیا جس پر حاضرین نے تفصیلی اور سنجیدہ تنقیدی آرا کا اظہار کیا۔ شعری نشست میں ڈاکٹر محمد ظہیر الدین خان نیازی نے اپنی غزل پیش کی جس پر سیر حاصل بحث اور تنقید ہوئی۔

اجلاس میں خصوصی طور پر سکردو سے تعلق رکھنے والے مہمان شعرا ذیشان مہدی اور عاشق حسین عاشق نے شرکت کی اور انہوں نے اپنا کلام پیش کیا۔

اجلاس میں شریک ہونے والوں میں رحمان حفیظ، محمد بشیر رانجھا، ڈاکٹر محمد ظہیر الدین نیازی، ذیشان مہدی، عاشق حسین عاشق، حمید قیصر، جہانگیر عمران، شفیق ساحل، مظہر شہزاد، اکرم نازی، پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ، یاسمین کنول، ناصر عباس چوہدری، ذاکر رحمان، ناصر علی ناصر، ڈاکٹر فیصل شہزاد، محمد اصغر شاہین، پرویز اختر پرواز، ضیا الاسلام، فراز امتیاز، شہلان نصیب، عامر ڈھڈی، علی نیاز، تحسین علی نقوی، حامد علی، تنویر حسین، احمد رضا راجا اور اتفاق بٹ شامل تھے۔

شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف کا امیگریشن سسٹم کی بہتری اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مکمل استعمال پر زور
اقبال ؔ Next post اقبالؔ کا تصور زمان و مکاں