16

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور میں ہوگی

لاہور، یورپ ٹوڈے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کرٹین ریزر تقریب 16 فروری کو لاہور قلعہ کے دیوان عام میں منعقد کی جائے گی۔

تقریب کا آغاز شام گئے ہوگا، جس میں کرکٹ لیجنڈز کی پینل ڈسکشن بھی شامل ہوگی۔ اس ایونٹ میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ پیش کریں گے، جو ایونٹ کی خاص بات ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، جہاں پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جسے کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یورپی Previous post اطالوی حکومت کا یورپی دفاعی اخراجات میں نرمی کے اعلان کا خیرمقدم
محسن نقوی Next post وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات