آئی سی سی

لاہور میں آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس، پاک–بھارت ٹی20 ورلڈ کپ میچ پر اہم پیش رفت متوقع

لاہور، یورپ ٹوڈے: لاہور میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام اور آئی سی سی کے وفد کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات جاری ہے، جبکہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک–بھارت میچ کے حوالے سے آئندہ چند گھنٹوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے ہیں، جبکہ آئی سی سی کا مصالحتی وفد بھی لاہور پہنچ چکا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی وفد کا استقبال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور آئی سی سی وفد کے درمیان پاکستان اور بھارت کے میچ کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ آئی سی سی نے پاک–بھارت میچ سے متعلق ذمہ داری ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو سونپ رکھی ہے، جو قذافی اسٹیڈیم پہنچ چکے ہیں جہاں پی سی بی اور آئی سی سی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

اس موقع پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے لاہور میں ملاقات کی اور ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت میں میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر بنگلہ دیش کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد امین الاسلام شام کے وقت ڈھاکا واپس روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرانے کی درخواست کی تھی، جسے بھارت نواز آئی سی سی نے مسترد کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا تھا۔

اس فیصلے کے خلاف پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا اور بطور احتجاج 15 فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے گروپ میچ کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔

نیپال Previous post انگلینڈ نیپال کے خلاف بڑا اپ سیٹ بال بال بچا، نیوزی لینڈ کی ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز
10 سالہ Next post ورلڈ بینک کا پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ