آئی سی سی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کا معاملہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان طے پا گیا

کراچی، یورپ ٹوڈے: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نیوٹرل وینیو کے انتخاب پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ شب پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی یواے ای کرکٹ بورڈ کے سربراہ شیخ النیہان سے ملاقات ہوئی جس میں دبئی اسٹیڈیم کو فائنل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاکستانی شائقین کے لیے ویزا سہولیات میں آسانی اور دیگر لاجسٹک مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ پی سی بی اور آئی سی سی کی معاونت سے ان مسائل کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔

یواے ای کرکٹ بورڈ کے سربراہ شیخ النیہان نے پی سی بی چیئرمین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس سے قبل پی سی بی نے نیوٹرل وینیو کے لیے ڈھاکہ (بنگلادیش) اور کولمبو (سری لنکا) کے اسٹیڈیمز پر بھی بات چیت کی تھی، تاہم لاجسٹک مسائل کے پیش نظر دبئی اسٹیڈیم کو حتمی طور پر منتخب کیا گیا۔

واضح رہے کہ شیخ النیہان تعطیلات کے سلسلے میں ان دنوں سندھ کے علاقے گھوٹکی میں موجود ہیں.

اکادمی ادبیاتِ پاکستان Previous post اسلام آباد: اکادمی ادبیاتِ پاکستان کے اشتراک سے عالمی بیدل سیمینار 2024 کا انعقاد
11واں ایئربس Next post پی آئی اے کے بیڑے میں 11واں ایئربس 320 شامل، پروازوں کے معیار میں مزید بہتری کا عزم