جائیداد

آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق مارچ 2025ء کے اہداف میں کمی پر بھی اتفاق نہیں ہوا اور ٹیکس میں نرمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس میں 2 فیصد کمی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی، جبکہ تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس میں نرمی کی تجویز کو بھی رد کر دیا گیا۔

آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پاکستان پر مزید یقین دہانیاں کروانے کی شرط عائد کر دی ہے، جبکہ صوبوں کو گندم کی خریداری میں مداخلت سے روکنے کی شرط بھی شامل کر دی گئی ہے۔

تاہم، آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانس کو فنڈ سہولت میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس کے تحت ریزیلینس اینڈ سٹینیبلیٹی فیسلٹی کے ذریعے کلائمیٹ فنانس کی پیشکش کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ Previous post نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا کولوراڈو اسٹیٹ کیپیٹل میں آویزاں اپنی تصویر ہٹانے کا مطالبہ Next post ڈونلڈ ٹرمپ کا کولوراڈو اسٹیٹ کیپیٹل میں آویزاں اپنی تصویر ہٹانے کا مطالبہ