آئی ایم ایف مشن پاکستان میں گورننس اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 30 محکموں سے مذاکرات کرے گا

آئی ایم ایف مشن پاکستان میں گورننس اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 30 محکموں سے مذاکرات کرے گا

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک اعلیٰ سطحی مشن پاکستان میں گورننس اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے 30 سے زائد سرکاری محکموں کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کرے گا۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کی جانب سے دو ماہ کے عرصے میں یہ دوسرا مشن پاکستان بھیجا گیا ہے، جس کا مقصد گورننس میں بہتری کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

آئی ایم ایف حکام کی ملاقاتیں وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلیٰ عہدیداران سے ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق مشن کی جانب سے منصوبہ بندی کمیشن، نجکاری کمیشن، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، قومی احتساب بیورو (نیب)، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)، اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سمیت متعدد اداروں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

مشن کا ایجنڈا صرف حکومتی کارکردگی تک محدود نہیں بلکہ وہ پاکستان میں بینکنگ سیکٹر اور تعمیراتی شعبے میں مسابقتی ماحول کا بھی تجزیہ کرے گا، تاکہ ان شعبوں میں بہتری اور شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اقتصادی اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط کے لیے آئی ایم ایف سے تعاون کا تسلسل قائم رکھے ہوئے ہے، تاکہ طویل المدتی معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ازبکستان اور پاکستان کے پارلیمانی رہنماؤں کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹیجک شراکت داری کی سطح پر لانے کے عزم کا اظہار Previous post ازبکستان اور پاکستان کے پارلیمانی رہنماؤں کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹیجک شراکت داری کی سطح پر لانے کے عزم کا اظہار
آذربائیجان اور پاکستان کے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق Next post آذربائیجان اور پاکستان کے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق