پاکستان

پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں 15 فیصد اضافہ، یومیہ آمدنی میں نمایاں بہتری

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) سے یومیہ اوورفلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ اس اضافے کے باعث پی اے اے کو روزانہ تقریباً 8 لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔

اس سے قبل موجودہ صورتحال سے پہلے پاکستان کی فضائی حدود سے روزانہ تقریباً 550 سے 600 پروازیں گزرا کرتی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوورفلائنگ پروازوں میں اضافے کے باعث قومی خزانے کو یومیہ آمدنی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا مزید فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق علاقائی فضائی راستوں میں تبدیلی اور بعض ممالک کی فضائی حدود میں محدودیت کے باعث بین الاقوامی ایئرلائنز پاکستان کی فضائی حدود کو ترجیح دے رہی ہیں، جس سے ملک کی فضائی آمدنی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

طاقت Previous post فتنہ، طاقت اور خلیج کا غیر یقینی مستقبل
نخچیوان Next post نخچیوان پر ایرانی ڈرون حملے، ہوائی اڈے کو نقصان اور دو شہری زخمی