بھارتی اکاؤنٹس کی گمراہ کن مہم بے نقاب: پرانی ویڈیو کو جموں بیس پر پاکستانی حملے سے جوڑنے کی کوشش ناکام

بھارتی اکاؤنٹس کی گمراہ کن مہم بے نقاب: پرانی ویڈیو کو جموں بیس پر پاکستانی حملے سے جوڑنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: بھارتی میڈیا اور انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ سے منسلک اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستانی میزائل حملے سے متعلق جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو کو بنیاد بنا کر جموں بیس پر پاکستانی میزائل حملے کا تاثر دینے کی کوشش کی۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جس ویڈیو کو پاکستانی حملے سے جوڑا گیا، وہ دراصل اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام کی ایک پرانی کلپ تھی جو ماضی میں غزہ سے متعلق ایک کارروائی کے دوران سامنے آئی تھی۔ اس ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے اور غلط سیاق و سباق میں پیش کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک نے اسے جموں میں ایک مبینہ پاکستانی حملے کا ثبوت قرار دینے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق یہ مہم بھارتی خفیہ ادارے ’را‘ کی نگرانی میں چلائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے منظم طریقے سے پھیلائی گئی، جس کا مقصد عوامی جذبات کو بھڑکانا اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی جھوٹی مہمات نہ صرف صحافتی اخلاقیات کے منافی ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عالمی اداروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ جھوٹی معلومات اور غلط پروپیگنڈے کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

پاکستان نے بھارت کے میزائل الزامات کو "جھوٹا اور سیاسی محرکات پر مبنی" قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا Previous post پاکستان نے بھارت کے میزائل الزامات کو “جھوٹا اور سیاسی محرکات پر مبنی” قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا
پاکستانی افواج نے پنجاب میں بھارتی ساختہ چھ مزید ڈرونز مار گرائے، تعداد 35 تک پہنچ گئی Next post پاکستانی افواج نے پنجاب میں بھارتی ساختہ چھ مزید ڈرونز مار گرائے، تعداد 35 تک پہنچ گئی