
ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ: مسلمان بزرگ شہری پر حملہ
ناسک، یورپ ٹوڈے: ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے قریب ایک ٹرین میں مسلمان بزرگ شہری کو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کا ایک اور مثال بن گیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق، ریلوے پولیس نے واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تقریباً ایک درجن افراد ایک باریش مسلمان بزرگ کو گھیرے ہوئے ہیں، انہیں خرافات کہہ رہے ہیں اور جسمانی تشدد کر رہے ہیں۔
متاثرہ شخص کی شناخت حاجی اشرف منیار کے نام سے ہوئی ہے، جو جالگاؤں ضلع کا رہائشی ہے اور کلیان میں اپنی بیٹی کے گھر جارہا تھا۔ حملہ آوروں نے اگتپوری کے قریب ٹرین میں ان پر گائے کا گوشت رکھنے کا الزام لگایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
ریلوے پولیس نے بتایا کہ ویڈیو میں شامل کچھ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم اس واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا ہے۔