پشین

پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

Read Time:58 Second

پشین،یورپ ٹوڈے: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے عناصر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔

شعبہ تعلقات عامہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ ملک میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
زرداری Previous post سرحد پار دہشت گردی کے خلاف اقدامات پاکستان کا آئینی و فطری حق ہیں، صدر آصف علی زرداری
باکو Next post باکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے طالب علم نجاط حسنوف کا “ایکو بن” منصوبہ ترقیاتی پروگرام میں کامیاب قرار