
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اٹلی پہنچ گئے، یورپی وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں متوقع
روم،یورپ ٹوڈے: محسن نقوی سرکاری دورے پر اٹلی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اٹلی سمیت یونان اور اسپین کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون، سکیورٹی امور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس موقع پر پنجاب پولیس کے افسران متعلقہ وزرائے داخلہ کو حکومتِ پنجاب کے ’’پولیس خدمت مرکز گلوبل‘‘ منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے، جس میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور جدید پولیسنگ نظام سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور بھی زیرِ غور آئیں گے، جن کا مقصد پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔