ایران

ایران کا اسرائیلی حملوں پر غیر روایتی اور سخت جواب دیا جائے گا

تہران، یورپ ٹوڈے: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کسی بھی حملے کا غیر روایتی اور سخت جواب دیا جائے گا، اور یکطرفہ ضبط و تحمل کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ ایران نے امریکا کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار اسرائیلی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق، قطر کے ذریعے بھیجے گئے پیغام میں ایران نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ یکطرفہ تحمل اس کی قومی سلامتی کی ضروریات پوری نہیں کر رہا ہے۔ پیغام میں مزید کہا گیا کہ ایران علاقائی جنگ نہیں چاہتا، لیکن اسرائیل کو باز رکھنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ میں اپنے مشن کے ذریعے ایران نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف تنازع میں خود کو شامل نہ کریں، ورنہ انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائے گا۔ ایران نے واضح کیا کہ اس کا ردعمل صرف حملہ آور کے خلاف ہوگا، لیکن جو ملک حملہ آور کی مدد کرے گا اسے بھی شریکِ جرم اور جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔

یہ بیان سلامتی کونسل کے ایک اہم اجلاس کے 24 گھنٹے بعد سامنے آیا، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

راشد خان Previous post افغانستان کے مشہور اسپن بولر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک
عاصم منیر Next post آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملائیشین وزیر اعظم سے ملاقات