ایران

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملوں کا آغاز، امریکی حکام کی تصدیق

تہران، یورپ ٹوڈے: امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیل نے ایران کے فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کی ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایران میں فوجی تنصیبات پر دو بار فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ شام میں بھی متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق کے شہر تکریت میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں، جس کے بعد عراق نے اپنی تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں سے قبل وائٹ ہاؤس کو مطلع کیا تھا، اور وہ اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی حکام نے وضاحت کی کہ ایران کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

امریکی خفیہ دستاویزات کے لیک ہونے کے بعد، اسرائیل کا ایران پر حملے کا منصوبہ منظر عام پر آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ان حملوں میں ایٹمی یا تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا، بلکہ اسرائیل کی توجہ صرف فوجی اہداف پر ہے۔

اسرائیلی حکام نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر کیے گئے ہیں، اور یہ اسرائیل پر حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مزید کہا ہے کہ ایران اور اس کی پراکسی فورسز کے خلاف پیش قدمی کی جا رہی ہے اور اس دوران دفاعی نظام کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔

جمہوری تبدیلی Previous post جمہوری تبدیلی کے تناظر میں قومی سلامتی پر سیمینار
ڈنگ ژوئی شیانگ Next post چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ ژوئی شیانگ کی چنغوا یونیورسٹی کے مشاورتی بورڈ کے نمائندوں سے ملاقات