لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ آج سنبھالیں گے

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج باضابطہ طور پر بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ جنرل عاصم ملک پاک فوج کے باصلاحیت اور تجربہ کار افسران میں سے ایک ہیں، جو پیچیدہ اور حساس آپریشنز میں مہارت رکھتے ہیں اور بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت کے باعث جانے جاتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم نے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ بھی کی ہے۔ وہ اپنے کورس کے دوران اعزازی شمشیر کے حامل بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے عسکری کیریئر میں چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ جیسے اہم عہدوں پر تعیناتی شامل ہے۔

جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ ہیں اور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی اہم فرائض انجام دے چکے ہیں، جس کی بدولت انہیں آپریشنل انٹیلی جنس اور عسکری معاملات میں گہری مہارت حاصل ہے۔

تجارتی Previous post روس میں پاکستانی تجارتی وفد کی آمد، تین روزہ بزنس فورم کا انعقاد
یاقوتیا Next post بیلاروس اور یاقوتیا کے درمیان فلم سازی میں تعاون کی پیشکش