اٹلی

اٹلی کا عراقی کردستان میں فوجی اڈے سے عملہ عارضی طور پر واپس بلانے کا اعلان

Read Time:45 Second

روم، یورپ ٹوڈے: اٹلی نے عراقی کردستان میں واقع اپنے فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد وہاں تعینات تمام اہلکاروں کو عارضی طور پر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی وزراء نے جمعرات کو بتایا کہ یہ اقدام اس انخلا کے عمل کی تکمیل ہے جو پہلے ہی جاری تھا۔

اطالوی وزیر دفاع گائیڈو کروسیتو نے اطالوی خبرنامے ٹی جی ون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز ہونے والے ڈرون حملے سے قبل ہی فوجی اڈے سے مرحلہ وار واپسی کا منصوبہ تیار کیا جا چکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہلکاروں کی واپسی کے فیصلے کو تیز کر دیا گیا ہے۔

اطالوی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے میں سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس منعقد Previous post حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس منعقد
مشرقِ وسطیٰ Next post مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باوجود انڈونیشیا کے سیاحتی مقامات محفوظ، وزارتِ سیاحت کی یقین دہانی