لبنان میں پیجرز دھماکوں پر امریکا کا ردعمل، اسرائیل اور حزب اللہ تنازع کے سفارتی حل پر زور
واشنگٹن، یورپ ٹوڈے: لبنان میں پیجرز کے دھماکوں سے ہونے والی ہلاکتوں اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے پر امریکی حکومت کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے ایک نیوز کانفرنس میں واضح کیا کہ ان دھماکوں میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔
میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ “میری معلومات کے مطابق، اس واقعے میں امریکا کا کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن ہم اس صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔”
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ تنازع کا حل صرف سفارتی ہے اور امریکہ اس حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کو مذاکرات کی راہ اپنانی چاہیے تاکہ تنازع کا پرامن حل نکالا جا سکے۔