میوزیم

لوور میوزیم میں ڈکیتی کے بعد بند، فرانسیسی وزیرِ ثقافت کی تصدیق

پیرس، یورپ ٹوڈے: فرانس کی وزیرِ ثقافت راشدہ داتی نے اعلان کیا ہے کہ پیرس کا عالمی شہرت یافتہ لوور میوزیم ہفتہ کے روز ایک ڈکیتی کے واقعے کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے صبح کے وقت میوزیم میں داخل ہو کر زیورات کا ایک قیمتی مجموعہ چرا لیا، جس کی کل مالیت کا ابھی تعین کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم تعداد میں ملزمان ایک اسکوٹر پر آئے، وہ چھوٹی آریوں سے مسلح تھے اور انہوں نے میوزیم کے سروس لفٹ کا استعمال کرتے ہوئے اندرونی حصے تک رسائی حاصل کی۔

وزیرِ ثقافت راشدہ داتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک بیان میں کہا:

“لوور میوزیم کے کھلنے کے وقت آج صبح ایک ہولڈ اپ ہوا۔”
انہوں نے تصدیق کی کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مزید بتایا کہ وہ میوزیم کے عملے اور پولیس کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔

وزیر کے دفتر کے ایک رکن نے تصدیق کی کہ کم از کم ایک شخص واقعے کے دوران میوزیم کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔

لوور انتظامیہ نے اپنے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ میوزیم کو “غیر معمولی وجوہات” کی بنا پر بند کیا گیا ہے، جبکہ پولیس اور میوزیم حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ثقافتی مقامات میں شمار ہونے والا لوور میوزیم اب تک اس ڈکیتی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کر سکا ہے۔

پاکستان Previous post پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 چین سے کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا گیا
فضائیہ Next post پاک فضائیہ کے دستے کی مشترکہ فضائی مشق ‘انڈس شیلڈ ایلفا’ میں شرکت کے لیے آذربائیجان آمد