
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چاند رات اور عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم
لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی۔
وزیراعلیٰ نے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا اور خصوصی طور پر ویمن پولیس اسکواڈ کے گشت میں اضافے کی ہدایت کی، تاکہ خواتین اور بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
مریم نواز نے سیکیورٹی اداروں کو چاند رات اور عید کے دنوں میں فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دینے اور امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔