وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

Read Time:42 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کے موقع پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیرِاعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ مقررہ کرایوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت مانیٹرنگ کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری اقدامات کریں۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ عید کے موقع پر گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، اور زائد کرایہ وصول کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں، دفتر خارجہ Previous post بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں، دفتر خارجہ
امریکی ٹیرف کے جواب میں جرمنی کا آئی فون سافٹ ویئر اپڈیٹس پر فیس لگانے کا عندیہ Next post امریکی ٹیرف کے جواب میں جرمنی کا آئی فون سافٹ ویئر اپڈیٹس پر فیس لگانے کا عندیہ