سیلاب

صدر شوکت مرزییوف کا چین میں شدید سیلاب سے جانی نقصان پر صدر شی جن پنگ سے اظہارِ تعزیت

تاشقند، یورپ ٹوڈے: ازبکستان کے صدر جناب شوکت مرزییوف نے چین کے دارالحکومت بیجنگ اور صوبہ ہیبئی میں شدید سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر چینی صدر شی جن پنگ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مرزییوف نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ 23 تا 29 جولائی بیجنگ میں شدید بارشیں ہوئیں جن سے می یون، ہوا ئیرو، یان چنگ اور پنگ گو کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی ہے۔

عاصم Previous post فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا ملتان گیریژن کا دورہ، جدید Z-10ME ہیلی کاپٹرز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت
ایشیا Next post ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا