
اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام رمضان کریم کے بابرکت مہینے کی مناسبت سےنعتیہ مشاعرہ
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام رمضان کریم کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے 26 مارچ2025 کو نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرے کی صدارت پروفیسر جلیل عالی نے کی۔ صدر نشیں اکادمی ڈاکٹر نجیبہ عارف نے تشکر کے کلمات ادا کیے۔نظامت کے فرائض رحمان حفیظ نے انجام دیے۔مشاعرے میں شریک شعرا نے رسالت مآب کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔پروفیسر جلیل عالی نے کہا کہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں اکادمی کی طرف سے نعتیہ مشاعرے کا انعقاد احسن قدم ہے، جس میں شعرا کرام حضور پاک سے اپنے کلام کے ذریعے محبت اور عقیدت کا اظہار کریں گے۔ صدر نشیں آکادمی ڈاکٹر نجیبہ عارف نے اس موقع پر کہا کہ فیوض و برکات کے اس مہینے میں حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و عقیدت کا اظہار کرنا باعثِ برکت و ثواب ہے۔انھوں نے مشاعرے میں شریک، صاحب صدارت پروفیسر جلیل عالی اور تمام شعرا کا شکریہ ادا کیا۔
اس نعتیہ مشاعرے میں کلام پیش کرنے والوں میں، پروفیسر جلیل عالی، صدر نشیں اکادمی ،ڈاکٹر نجیبہ عارف، جناب عرش ہاشمی، جناب اختر عثمان، جناب وفا چشتی، جناب محبوب ظفر، محترمہ نورین طلعت عروبہ، جناب رحمان حفیظ، جناب عبد لقادر تاباں، جناب جمال زیدی، جناب عبد الخالق تاج، جناب نصرت یاب نصرت، محترمہ سبین یونس، جناب داؤد کیف، جناب سلیم اختر،جناب خورشید ابن لبید، محترمہ افشاں عباسی، جناب اقبال حسین افکار، جناب محمد وسیم فقیر، جناب اقدس ہاشمی، جناب فخر کفایت، محترمہ ثمینہ تبسم، مرزا ساجد بیگ، جناب حسن شہزاد راجہ اور جناب ضیا عارف شامل تھے۔ جب کہ جناب ظاہر شاہ ظاہر نے موضوع کے حوالے سے مختصر گفتگو کی۔