قومی اسمبلی

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکیج آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: آج قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم کے مجوزہ پیکیج کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، آئینی ترمیم کے ذریعے آئینی عدالت کے قیام کا بھی منصوبہ ہے اور آئین کے آرٹیکل 63 اے میں ترمیم کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے گیارہ بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام چار بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے کابینہ کا اجلاس بھی آج ہی طلب کر لیا ہے، جس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججوں کی مدت ملازمت 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے اور ہائی کورٹس کے ججوں کی مدت ملازمت 62 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی تجویز شامل ہے۔ جج تقرری کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے، اور جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنانے کی تجویز آئینی ترمیم کا حصہ ہوگی۔

پولاد بلبل اوغلو Previous post روس میں آزربائیجان کے سفیر پولاد بلبل اوغلو کو ہرمیٹیج انعام سے نوازا گیا
امریکی سیکشن 301 Next post چین کا امریکی سیکشن 301 کے تحت اضافی محصولات پر شدید احتجاج اور مخالفت