پیٹرول

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن فنانس ڈویژن نے جاری کردیا۔

فنانس ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موٹر اسپرٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 29 مارچ 2025 سے ہوگا۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے کی کمی کردی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے تھی۔

تاہم، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور یہ بدستور 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

عید Previous post عید اپنے پیاروں کے بغیر: شہداء کے خاندانوں کا خاموش غم
بنگلہ دیشی Next post چینی صدر شی جن پنگ کی بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے بیجنگ میں ملاقات