کشمیر

ادارۂ فروغِ قومی زبان کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: ادارۂ فروغِ قومی زبان،اسلام آباد کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے صدر ڈائریکٹر جنرل، ادارۂ فروغِ قومی زبان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے تقریب کے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج تجدید عہد کرتے ہوئے کشمیر کے حوالے سے فکری، سیاسی اور اخلاقی طور پر حکومتِ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

آج پاکستانی عوامی اور حکومت ہر فورم پر اس مسئلے کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیںں تاکہ یہ حق و انصاف کے مطابق حل ہو۔ کشمیر ہو یا فلسطین ہم دنیا بھر میں امن کے قائم کرنے کے لیے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد حمید نے کہا کہ برصغیر کی تقسیم نامکمل ایجنڈا ہے کیونکہ جغرافیائی یا تہذیبی اعتبار سے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں۔آج دونوں ممالک میں کشیدگی کی وجہ بھی یہی تنازعہ ہے۔ پاکستان بھارت کے کشمیر میں جبر و استحصال کے بارے میں ایک خاص مؤقف رکھتا ہے ۔ امید ہے کہ کشمیریوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور کشمیر آزاد ہو گا۔تقریب کے آخر میں شہدائےکشمیر اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

رمضان Previous post وزیرِاعظم شہباز شریف کا رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر متعارف کرانے کا اعلان
ازبکستان Next post ازبکستان اور ملائیشیا کے اینٹی کرپشن اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق