سیکیورٹی

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا کر چار خوارج ہلاک کر دیے

شمالی وزیرستان، یورپ ٹوڈے: سیکیورٹی فورسز نے میرعلی میں ایک خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے چار خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ اسی دوران تین مزید خوارج، جو بھاری اسلحے سے لیس تھے، کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیا، جس سے ممکنہ بڑے جانی و مالی نقصان کو ٹال دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ دو روز میں افغان طالبان کی حمایت یافتہ 88 خوارج کو بھی کامیابی سے ہلاک کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، قومی ایکشن پلان کے تحت پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور آخری خارجی کے خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

آذربائیجان Previous post آذربائیجان تہذیبوں کے امتزاج اور رواداری کی علامت ہے: صدر الہام علییف
اکرم Next post خالد تیمور اکرم کو پاک۔چین ثقافتی تعاون کے فروغ پر “آؤٹ اسٹینڈنگ کنٹری بیوشن ایوارڈ” سے نوازا گیا