84

نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے کامیابی، سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

ہیملٹن، یورپ ٹوڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔

اوپنرز نے ٹیم کو 54 رنز کی شاندار شراکت فراہم کی، تاہم نک کیلی 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دیگر بیٹسمینوں میں رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، اور مائیکل بریسویل 17 رنز بنا سکے۔

کیوی اننگز میں مچل سب سے نمایاں بیٹسمین رہے، جنہوں نے 78 گیندوں پر 7 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 99 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عاکف جاوید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کی مزاحمت بے سود

292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔

  • اوپنر عبداللہ شفیق صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
  • بابراعظم 3 گیندوں پر 1 رن ہی بنا سکے۔
  • امام الحق 3 رنز پر ہمت ہار بیٹھے جبکہ کپتان محمد رضوان بھی محض 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔
  • سلمان آغا 9، طیب طاہر 13، محمد وسیم 1، عاکف جاوید 8 اور حارث رؤف 3 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 73 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ نسیم شاہ نے 51 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی مگر پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی شاندار باؤلنگ

نیوزی لینڈ کے بین سیئرز نے 4، جیکب ڈفی نے 3 جبکہ ول اورور اور نتھین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس اور ٹیم میں تبدیلیاں

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پلےئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی تھیں، جس میں عثمان خان، محمد علی، عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ کو ٹیم سے باہر رکھا گیا۔

دوسری جانب، نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر مارک چیپمین انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی اس جیت کے ساتھ سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری ہو چکی ہے، جبکہ پاکستان کے لیے سیریز میں واپسی ناممکن ہوگئی ہے۔

زلزلہ Previous post چین کی میانمار کو 1.5 ملین یوآن نقد امداد، زلزلہ متاثرین کی بحالی میں تعاون
وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کا عزم Next post وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کا عزم