نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

ویلنگٹن، یورپ ٹوڈے: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا، اور اس کے لیے مائیکل بریسویل کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم، کچھ اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں مصروفیت کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے، جن میں لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق، ٹیم میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز میں شرکت کریں گے۔ میٹ ہینری آخری دو میچز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اعلان کردہ ٹیم درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

کپتان مائیکل بریسویل، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق، ون ڈے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستانی مندوب Previous post اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی پر شدید تشویش
مغربی آذربائیجان کمیونٹی کی آرمینیا کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید مذمت Next post مغربی آذربائیجان کمیونٹی کی آرمینیا کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید مذمت